معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک امریکی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے اور پھر وہاں کام کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
پرینکا چوپڑا نے کہا کہ بالی ووڈ میں مجھے ایک طرف کردیا گیا تھا اور جس طرح کا کام میں کرنا چاہتی تھی اس طرح کا کام مجھے آفر نہیں کیا جارہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بالی ووڈ سے نکلنے کا راستہ کافی عرصے سے تلاش کررہی تھیں، ایک دن میوزک کمپنی دیسی ہٹس کی انجولا اچاریہ نے مجھے میوزک ویڈیو میں دیکھا اور فلم سات خون معاف کی شوٹنگ کے دوران فون کیا۔
رمضان میں کونسے بالی ووڈ اداکار روزے رکھ رہے ہیں؟ جانئے
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ انجولا اچاریہ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا امریکا میں میوزک کیرئیر کا آغاز کرنا چاہونگی؟ جس پر میں نے بغیر کچھ سوچے رضامندی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ بالی ووڈ میں مجھے میرا مطلب کا کام نہیں مل رہا تھا اس لئے بالی ووڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، موسیقی کی وجہ سے ہالی ووڈ میں جانے کا موقع ملا، اس دوران میں نے امریکی فلموں میں کام کی تلاش جاری رکھی جس میں آخر کار میں کامیاب ہوگئی اور اب میں ہالی ووڈ کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ’مالتی میری جونس‘ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








