معروف بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا۔
ویویان ڈیسینا کافی عرصے اسپاٹ لائٹ سے دور تھے، ان کے حوالے سے نہ کوئی خبر سامنے آئی تھی اور نہ ہی انہیں ڈراموں میں دیکھا گیا، افواہیں تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے لیکن اب انہوں نے اس کی تصدیق کردی۔
گزشتہ دنوں اداکار نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے 2019 کے رمضان المبارک میں اسلام قبول کیا تھا اورتب سے لے کر اب تک اسلامی طرزپر زندگی بسر کررہا ہوں۔
تاپسی پنوں کیخلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج
ویویان ڈیسینا نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت زیادہ سکون ملتا ہے۔
ویویان نےاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
معلوم رہے کہ ویویان ڈیسینا کا شمار بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اُن کے مشہور ڈراموں پیارکی یہ ایک کہانی، مدھوبالا اور شکتی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








