کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے جج اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس (ر) حاذق الخیری کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) حاذق الخیری نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ میں جج کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
حکومت کا چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف ریفرنس پر غور
جسٹس (ر) حاذق الخیری نے سندھ میں محتسب، سندھ مسلم لاء کالج میں بطور پرنسپل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور رکن بھی قوم کی بھرپور خدمت کی۔
ممتاز سماجی رہنما علامہ راشد الخیری کے پوتے اور سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت حاذق الخیری کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے ڈیفنس، فیز 5 کی مبارک مسجدمیں ادا کی گئی۔
حاذق الخیری نے ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی، تاہم ملک کی آزادی کے بعد خیری خاندان ہجرت کرکے کراچی میں بس گیا، جہاں جسٹس حاذق الخیری نے اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
انہوں نے 1954ء میں آرٹس میں گریجویشن کے بعد 1956ء میں سندھ مسلم لاء کالج سے بیچلر آف لاء کی ڈگری لی۔ جسٹس حاذق الخیری نے سیاسیات میں ماسٹرز بھی کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








