اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 16 سال کے طویل وقفے کے بعد عالمی بلائنڈا سپورٹس فیڈریشن کے منعقدہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرے گی جو اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 18 سے 27 اگست تک منعقد ہونے والے عالمی مقابلے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوں گے۔ چیئرمین پی بی سی سی سیّد سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مکمل تیاری اور میرٹ پر انتخاب کے بعد 20 رکنی پاکستانی ٹیم کو روانہ کر رہے ہیں۔
ارسلان ایش نے عالمی ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
چیئرمین بلائنڈ کرکٹ بورد سیّد سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ اب تک 3 دیگر ممالک نے عالمی گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی شرکت یقینی بنائی جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمز شامل ہیں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم 2002ء اور 2006ء میں 2 بار عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ 2006ء کے بعد سے ویزہ کے مسائل بار بار سامنے آنے کی وجہ سے کرکٹ ٹیم آگے نہ آسکی۔ سیّد سلطان شاہ رواں برس ورلڈ گیمز کیلئے پر امید ہیں۔
چیئرمین پی بی سی سی سیّد سلطان شاہ نے کہا کہ رواں برس ہم ایک مضبوط بلائنڈ کرکٹ ٹیم گیمز میں شرکت کیلئے بھیج رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرے۔ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے اور ملک کیلئے بہت سے اعزازات جیت بھی چکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








