ورون دھون اور جیجی حدید کے درمیان کیا ہوا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

 نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں رقص کی پرفارمنس کے دوران نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو گود میں اٹھانے اور بوسہ دینے پر بھارتی اداکار ورون دھون کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

این ایم اے سی سی فیسٹیول کا دوسرا روز بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ستاروں سے جگمگاتا رہا جس میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، ورون دھون، ٹام ہالینڈ اور جیجی حدید بھی موجود تھیں۔

’پٹھان‘ کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر پرفارمنس کے دوران ورون دھون نے جیجی حدید کو اسٹیج پر بلایا اور پھر انہیں ہاتھوں پر اٹھالیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اس لمحے کو انجوائے کیا لیکن کچھ لوگوں نے ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداکار کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھی۔

ورون دھون نے ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ سب پرفارمنس پلان کے مطابق تھی اور اس میں جیجی حدید کی اجازت بھی شامل تھی۔

دوسری طرف امریکی ماڈل جیجی حدید نے انسٹا گرام پر دھون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ماڈل کا بالی وڈ میں آنے کا خواب پورا کیا ہے۔

Related Posts