کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ (12 اپریل) کو صوبے کے تمام اسکول اورکالج بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم نامے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں اورکالجوں پر یکساں ہوگا۔
مزید پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
واضح رہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جبکہ مجالس، محافل اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








