سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اور مراعات فراہم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، نیب کا آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سندھ طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، نیب کا آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اور مراعات فراہم کر رہے ہیں۔

بدھ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے سابق سفیر شا زوکانگ کی سربراہی میں 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے لیے بہترین ہے۔

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا کا درست استعمال ،کراچی میں اب سبزیاں بھی آن لائن دستیاب

سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین ریٹرن ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اورمراعات فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفد نے ہائوسنگ، زراعت، پانی، ہائیڈرو پاور میں دلچسپی ظاہر کی، اجلاس میں مختلف گروپس بنائے گئے جو متعلقہ شعبوں میں کام کریں گے۔

Related Posts