کراچی میں آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی میں آئندہ 3دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے اگلے تین دن کے موسم کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر قائد میں گرمی کی جزوی لہر ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق شہر قائد اگلے تین روز تک گرمی کی جزوی لہر لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری ہواؤں کی مختصر وقت کیلیے بندش کے باعث ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔

مزید پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار

دوپہر کو بلوچستان سے شمال مشرقی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Related Posts