مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس کی اپنی نواسی کیساتھ تصویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس کی اپنی نواسی کیساتھ تصویر وائرل
مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس کی اپنی نواسی کیساتھ تصویر وائرل

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی نواسی کو بڑا ہوتے دیکھنے کا انتظار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں وہ اپنی ننھی سی نواسی کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

بل گیٹس کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کب اس دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھ سکوں گا۔

دوسری جانب بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔

مزید پڑھیں:بلیو ٹک چھننے پر کئی امریکی ادارے مشتعل، ٹوئٹر کو ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس کا اپنی بیٹی کے امید سے ہونے اور نانا بننے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دنیا کو اب ایک نئے نظریے سے دیکھتے ہیں، نانا بننے کا تصور ہی انہیں جذباتی کر دیتا ہے۔

Related Posts