وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف الیکشن معاملات کے متعلق مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں فیصلہ ہوا کہ اجلاس کو پیر کے روز بھی بلایا جائے۔ معاملات کا حل پارلیمان سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے تلاش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔رانا ثناء اللہ

وفاقی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا اور تفصیلی مشاورت کے بعد کابینہ نے وزارتِ خزانہ کو متفقہ طور پر ہدایت کی کہ سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کرے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں زیادہ تر وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔ آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں پنجاب میں الیکشن فنڈز کے اجراء کا مسئلہ پارلیمان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق صورتحال غیر یقینی ہے۔

اتوار کو کابینہ اجلاس میں دیگر موضوعات بشمول سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل پر بھی گفتگو ہوئی۔ معاونِ خصوصی نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے کیس میں نئے سوالات پیدا ہوئے۔

Related Posts