نواز شریف کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے،حسین نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

Nawaz Sharif's son

لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

نوازشریف لندن میں علاج کی غرض سے 19 نومبر سے موجود ہیں اوراس دوران وہ 3 بار طبی معائنے کے لیے گھرسے باہر نکلے۔

مزید پڑھیں :نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80فیصد بند ہے، ڈاکٹرز

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بدھ کو دن بھی گھر پر گزارا جہاں ان کے 2 تھراپی سیشن ہوئے، اس کے علاوہ انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا ’پی ای ٹی‘ اسکین جمعرات کو ہوگا جس کے بعد ڈاکٹرز علاج سے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے۔

سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز نے بتایا کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں :نوازشریف کے سہولت کار کی بیماری کا بھی پتہ ہونا چاہیے، فر دوس عاشق اعوان

والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں متعدد بار اسپتال جانا پڑے گا، بون میرو کی تشخیص کا معاملہ حساس ہے لہٰذا قوم ان کی صحتیابی سے متعلق دعا کرے۔

Related Posts