سکیورٹی فورسز کی ہوشاب میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی ہوشاب میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی ہوشاب میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے تربت کے علاقے ہوشاب روڈ پر انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کی متواتر نگرانی، جاسوسی کے باعث دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، سکیورٹی فورسز کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دہشتگردوں کی آماجگاہ تک پہنچایا گیا، اس دوران دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے پہنچتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا، دوران آپریشن بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی سپر ہائی وے کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Posts