پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں سب سے زیادہ آپ کی ٹریننگ کر رہا ہوں، جب ضرورت پڑے تو آپ کو باہر نکلنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں افطار کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب میں کہا کہ جس معاشرے میں عدل اور انصاف ہو گا وہ ترقی کرے گا، ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے۔
عمران خان نے کہا کہ جس راستے کی ہم دعا مانگتے ہیں وہ اللہ کے نبی کا راستہ ہے، اللہ نے صرف انسانوں کو فیصلہ کرنے کی قوت دی ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بل کی سماعت سے قبل حکومت میں شامل جماعتوں کا اعلامیہ جاری
انہوں نے کہا کہ میں دینی آدمی نہیں تھا، سیدھے راستے پر نہیں تھا، ماں نے ہمیشہ کہا کہ سیدھے راستے کی دعا مانگ کر سویا کرو، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم دنیا بھر میں مانگ کر ہمیں ذلیل کر رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








