شاہ فیصل کی مشہور DBCنلی بریانی، جو ایک بار کھائے بار بار آئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ فیصل کی مشہور DBCنلی بریانی، جو کھائے بار بار آئے
شاہ فیصل کی مشہور DBCنلی بریانی، جو کھائے بار بار آئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3کی مین چورنگی پر ڈی بی سی نلی بریانی سینٹر موجود ہے، جہاں پر صرف 100روپے پاؤمیں بیف بریانی فروخت کی جاتی ہے، جس میں ساتھ نلی فراہم کی جاتی ہے، جسے شہری بہت پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھانے آتے ہیں۔

ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا رخ کیا اور ڈی بی سی نلی بریانی سینٹر پر موجود ان کے مالک سے بات کی تو انہوں نے اس حوالے سے ہمیں بتایا کہ ڈی بی سی نلی بریانی کا مقصد ہے (دستگیر بریانی سینٹر) ہے، انہوں نے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی کی رونقوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآبادی یخنی پلاؤ یہاں کی عوام کو بہت زیادہ پسند ہے، گوشت ہم اپنے جانور کا استعمال کرتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہمارے جانور یہاں پر ذبح ہوتے ہیں، یہیں ان کا گوشت بنتا ہے اور یہیں ان کی پکائی کا عمل ہورہا ہوتا ہے، اس لئے کوئی غلط سوال کسی کے ذہن میں آ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بہت زیادہ نلیاں جمع کرنا بہت مشکل کام ہے، گوشت تو ہمیں کافی مل جاتا ہے، مگر ایک جانور میں اتنی نلیاں نہیں ہوتیں، تو مختلف جگہوں سے ہمیں نلیاں جمع کرنی پڑتی ہیں، غریب آدمی 100روپے کی پلیٹ آسانی سے خرید کر کھا سکتا ہے، اسی لئے ہم نے اس کے ریٹ زیادہ نہیں رکھے، ہم نے اس کی کوالٹی کو بر قرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، لوگوں کو اسی وجہ یہ بہت پسند ہے۔

ہماری بریانی بہت زیادہ اسپائسی نہیں ہوتی، بالکہ نارمل مصالحوں کی ہوتی ہے، ہم بریانی تقریباً ہرے مصالحوں سے تیار کررہے ہیں، اس میں ایسی کوئی چیز استعمال نہیں ہوتی جسے کھانے کے بعد آپ کو کسی قسم کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑے، ہمارا صاف ستھرا پکوان تیل ہوتا ہے، جبکہ بچھیا کا گوشت استعمال ہوتا ہے، ہری مرچوں کا زیادہ استعمال ہے، ایک پاؤ بریانی 100روپے کی ہوتی ہے، جبکہ اگر آپ کو نلی چاہئے تو نلی کے 100روپے الگ سے ہوتے ہیں۔

رمضان میں ہماری ٹائمنگ یہ ہے کہ ہم عصر کے فوراً بعد شروع کرتے ہیں اور رات تقریباً ساڑھے 3بجے تک آپ کو بریانی ملے گی، جبکہ رمضان کے علاوہ صبح 9بجے سے رات 10سے 11بجے بریانی فروخت کی جاتی ہے، ہمیں یہ پکوا ن ہاؤس شروع کئے ہوئے تقریباً 17سے 18سال ہوچکے ہیں، جن لوگوں نے ابھی تک ہماری بریانی نہیں کھائی ہے وہ ضرور کھائیں مجھے یقین ہے وہ ضرور یہ بریانی کھا کر لطف اندوز ہوں گے۔

ہم نے بھی جب حیدرآبادی نلی پلاؤ ٹرائی کیا تو واقعی کھانے میں بہت لذیر تھا اور ہم سمجھتے ہیں کہ شاید پورے کراچی میں 100روپے میں اتنی بہترین چیز نہیں مل سکتی، اس لئے شہری یہاں کا حیدرآبادی نلی پلاؤ ضرور ٹرائی کریں۔

Related Posts