خبر ملی ہے کہ عید پر زمان پارک آپریشن دوبارہ ہوگا، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خبر ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ میں بیان دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیان دیا کہ آخری بار عدالت نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے میرے گھر میں چڑھائی اور توڑ پھوڑ دیا، مجھے انفارمیشن ہے کہ عید پر زمان پارک آپریشن دوبارہ ہوگا، اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل میں ڈالنا نہیں، مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں، مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہوا ہے، اس لئے آپ کو کہہ رہا ہوں کہ عدالت پولیس آپریشن سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں:

فراڈ کا کیس، علی زیدی 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چیئرمین پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ یہاں تو جنگل کا قانون ہے، یہاں توہین عدالت کا خوف بھی نہیں رہا، یہ جانتے ہیں کہ میں جیل بھی چلا جاوں تو یہ ہار جائیں گے، مجھے اطلاعات ہیں کہ یہ حملہ کریں گے، مجھے پتا ہے انہوں نے کیا کرنا ہے، خون خرابے کا خطرہ ہے، ہمیں اس سسٹم (نظام) پر کانفیڈنس (اعتماد) ہی نہیں رہ گیا، علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا۔

Related Posts