راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ پاکستان ٹیم میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
Hear from Ihsanullah as he makes his ODI debut today ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/1dfvImGgiq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ دی۔احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔
قطر کو فیفا ورلڈکپ کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی
واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








