دوحہ: قطر کو فیفا ورلڈکپ 2022 کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی۔
باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیبا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا دارالحکومت دوحا 2027 کے ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، جس میں کُل 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے بعد 89 رینک والی قطری ٹیم خود بخود کوالیفائی کرلے گی، سال 2006 میں قطر کی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کھیلا تھا جس میں انہیں اپنے پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
2️⃣0️⃣2️⃣7️⃣????????????➡️????????
We are delighted to announce that FIBA Basketball World Cup 2027 will be hosted by Doha, Qatar!
MORE ???? https://t.co/puyFxh7wvH#FIBAWC x #WinForAll pic.twitter.com/DajrbQBA3e
— FIBA Basketball World Cup (@FIBAWC) April 28, 2023
قطر مینز باسکٹ فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل چین نے 2019 جبکہ رواں سال چیپمئین شپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
دوسری جانب ویمنز باسکٹ بال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے سپرد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








