آمنہ الیاس مختصر لباس میں ویڈیو شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس مختصر لباس میں ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

آمنہ الیاس انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثراوقات اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ آج کل چھٹیاں گزارنے کیلئے لاس اینجلس گئی ہوئی ہیں جہاں سےانہوں نے مختصر لباس میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سفید شرٹ اور براؤن منی اسکرٹ پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

 آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان لڑکی اس قسم کے لباس میں اچھی نہیں لگتی۔ اسی طرح ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر آپ کے پاس پورے کپڑے خریدنے کیلئے پیسے نہیں تو میں آپ کو کپڑے خرید کر دے دیتا ہوں؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ انھیں بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو ورزش کے لباس میں تصویریں پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی آمنہ الیاس نے 2013 میں فلم “زندہ بھاگ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ لیکن آمنہ الیاس کو فلم “باجی” سے شہرت ملی تھی۔

Related Posts