اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کاروباری روز کے دوران بڑا اضافہ کردیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تردید کردی
علاوہ ازیں 10 گرام سونا 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کا ہوگیا ہے، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








