حنا الطاف اور آغا علی ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

حنا الطاف اور آغا علی ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟
حنا الطاف اور آغا علی ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟

کراچی: 2020 میں سادگی سے شادی کرنے والے آغا علی اور حنا الطاف نے ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

حنا الطاف اور آغا علی کی جوڑی مذاق رات میں مہمان بنی، اس دوران ان سے سوال ہوا کہ وہ ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے۔

آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کو ایک ساتھ کئی ڈراموں کی پیشکش ہوئی ہے لیکن وہ ہمیشہ انکار کرتے ہیں کیونکہ انہیں جو ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں وہ ہمیشہ زہریلے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:لوگوں نے موت کی خبر کو پبلسٹی اسٹنٹ کہا تھا، سعیدہ امتیاز

آغا علی نے کہا کہ وہ اسکرین پر اپنی جوڑی کے ذریعے اس طرح کے زہریلے پن کو پیش نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد ایک ساتھ ٹیلی فلمیں بھی کی ہیں جو عموماً مثبت ہیں۔

Related Posts