میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں، بابراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابراعظم کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو ٹیم کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، پلیئرز کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پلیئرز نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا، نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا، بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، پلیئرز کو کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ٹیم پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی

بابراعظم نے کہا کہ ہر پلیئر ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے، اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں،ٹیم نے بڑا ہدف عبور بھی کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا۔

کپتان نے مزید کہا کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے، ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے۔

Related Posts