پاکستان ٹیم پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کی آفیشل ون ڈے رینکنگ جنوری 2005 میں شروع ہوئی، پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف ڈیسیمل پوائنٹس پر آگے ہے، اگر پاکستان پانچواں میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فتح کے بعد پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Related Posts