عمران خان کے اعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے اعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
عمران خان کے اعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے ایک اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات کو انتہائی غیرذمے دارانہ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ صریحاً جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک سال سے فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔

Related Posts