پی اے سی نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پی اے سی نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں
پی اے سی نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پیر کو جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پی اے سی سے درخواست کی تھی کہ وہ جسٹس مظاہر نقوی کے اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کا ان کے خلاف کرپشن کے الزامات کے جواب میں خصوصی آڈٹ کرے۔ یہ درخواست پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان سامنے آئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی ان پر پارٹی کے خلاف ”متعصب” ہونے کا الزام لگایا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کے سامنے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے حوالے سے متعدد ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 13 ارکان نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں اور آمدن کی جانچ پڑتال کی منظوری دی جبکہ سینیٹر محسن عزیز نے انکوائری کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اس سے قبل سپریم کورٹ کے 2010 سے 2021 تک کا آڈٹ کرانے کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو طلب کیا تھا۔

Related Posts