کراچی میں پہلی بار ایک کلو لذیذ نلی بریانی ”چھوٹی دیگ“میں بھی دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں پہلی بار ایک کلو لذیذ نلی بریانی کی”چھوٹی دیگ“بھی دستیاب
کراچی میں پہلی بار ایک کلو لذیذ نلی بریانی کی”چھوٹی دیگ“بھی دستیاب

کراچی: بریانی ایک چیز ہے، جسے ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے، جبکہ شہر قائد میں بہت سے مقامات ایسے مقامات ہیں جہاں کی بریانی بہت لذیذ ہوتی ہے، انہی میں سے ایک ”قادری نلی بریانی“ جوکہ ملیر سعودآباد کی مین چورنگی پر موجود ہے،یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک کلو کی دیگ بھی تیار کرتے ہیں، جوکہ 7سے 8 افراد آرام سے کھالیتے ہیں، یہ سب کچھ جاننے کے لئے ایم ایم نیوز کی ٹیم نے ”قادری نلی بریانی“کا رخ کیا تو یہاں کے مالک کامران صاحب نے اس حوالے سے ہمیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کامران صاحب نے ہمیں بتایا کہ ہر کوئی 5سے 10کلو کی دیگ بنوانے کی حیثیت نہیں رکھتا، کسٹمرز نے ہم سے اس حوالے سے اصرار کیا کہ کچھ اچھا اور بہترین ہونا چاہئے، اس کے بعد ہم یہ ایک کلو کی دیگ مارکیٹ میں لے کر آئے ہیں، اس میں ایک کلو گوشت اور ایک کلو چاول ہوتا ہے، جس میں سے 8سے 10افراد آرام سے مطمئن ہوکر کھا لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بریانی کا کام کرتے ہوئے ہمیں الحمداللہ 35سال بیت چکے ہیں، لیکن کاؤنٹر بریانی ہم نے 27رمضان سے شروع کی ہے اور ایک کلو والی دیغ کو بناتے ہوئے بھی تقریباً ڈیڑھ سال گزر چکا ہے، ماشاء اللہ سے ہمارے آرڈر بہت زیادہ ہیں۔

کامران صاحب نے بتایا کہ بریانی میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات سب ہمارے اپنے ہوتے ہیں، ہم اپنی ترکیب استعمال کرتے ہیں، اگر آپ اچھے اور پورے مصالحہ جات استعمال کریں گے تو ذائقہ دار بریانی تیار ہوگی، ذائقہ ہی ہماری پہچان ہے، ایک کلو کی دیغ ہم 2500روپے میں فروخت کرتے ہیں، چکن، بیف اور مٹن میں یہ دستیاب ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے شہریوں کی من پسند سوغات، لذیذ جھینگا بریانی

ہم نے جب نلی بریانی کو ٹیسٹ کیا تو واقعی بہت ہی لذیذ بریانی ثابت ہوئی، جبکہ بریانی میں سے خوشبو بھی انتہائی زبردست آرہی تھی، اس کے علاوہ مصالحہ جات مناسب استعمال کئے گئے تھے، جس نے ذائقے کو چار چاند لگا دیئے تھے۔

Related Posts