اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کل ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھرپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔
مزید پڑھیں:سندھ پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا
کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان کل مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
کاشف مرزا نے مزید کہا کہ کل ملک بھرپرائیویٹ سکولز بندرہیں گے، بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








