سندھ پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا
سندھ پولیس نے علی زیدی کو حراست میں لے لیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی کوسندھ پولیس نے کالاپل سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رینجرز ہاتھوں کے گرفتاری کے خلاف شاہراہ فیصل پر احتجاج کیا جارہا تھا، جس میں علی زیدی بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی تھانہ ابراہیم حیدری میں 17 کروڑ کے فراڈ کی ایف آئی آر میں علی زیدی کو ضلع ملیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Related Posts