معروف اداکارہ صبا قمر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو اپنی بیماری کی اطلاع دے دی۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی  اپنی طبیعت  کی ناسازی سے متعلق بھی بتایا۔

اداکارہ نے اسٹوری پر لکھا کہ سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے اس کے باعث میں گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا  کہ چونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے پھر بھی میرے منع کرنے کے باوجود کسی نے ایک نہ سنی اور اب میں بہت برا محسوس کررہی ہوں۔

اداکارہ کی بیماری کی اطلاع پر فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ نے بھی ردعمل دیا اور سیٹ پر ڈیزل استعمال کرنے کو منع کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ سینز میں دھواں کیوں دکھانا پڑتا ہے، اگر اتنا ہی ضروری ہے تو اس کا متبادل ڈھونڈا جاسکتا ہے ۔

Related Posts