اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک پروڈکشن کمپنی کے نئے ڈرامے ’کویو بیاز‘ میں سینئر پاکستانی میزبان و اداکار توصیق حیدر کے مدمقابل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
پاکستان ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک سیریز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جس کی پہلی جھلک انہوں نے جاری کردی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں بیڈروم کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں دونوں سینئر اداکار سونےسے قبل اپنے بیٹے کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرے ترک منصوبے’کویو بیاز’کا ایک منظر، پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا اور یہ ایک خوبصورت تجربہ تھا۔
انہوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ دعا کریں کہ یہ کامیاب ہو کیونکہ پاکستان اور ترکی پرانے دوست ہیں اور ہمیں مستقبل قریب میں مل کر مزید کام کرنا چاہیے، انشااللہ۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل بھڑاس، بدنصیب اور پردیس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار عطابک محسن بھی اس ڈرامے میں فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








