لاہور: پنجاب میں امن وامان کے قیام کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور سمیت صوبے کے اہم اضلاع میں امان وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ فوج اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔

پنجاب نے وفاق کو سمری بھی بھجوادی جس کے مطابق فوج کی دس کمپنیوں کو طلب کیا جائے گا۔
القادر یونیورسٹی کیس، سابق وزیر اعظم عمران خان احتساب عدالت میں پیش
پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بگڑ جانے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








