معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے نامناسب لباس میں تصویر پوسٹ کرکے سعودی قانون توڑ دیا۔
رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں ساتھ ہی ان کی گرل فرینڈ اور بچے بھی مملکت کے ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بی جے پی پر جھوٹے وعدے کرکے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد
فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ پول میں نامناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں جبکہ وہاں قانون کے تحت عُریاں، نیم عُریاں لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔
رونالڈو اور جارجینا تاحال غیرشادی شدہ ہیں جبکہ سعودی عرب میں غیرشادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو اجازت دی گئی ہے۔ سعودی عرب نے یہ نرمی صرف محض رونالڈو کی فیملی کے لئے کی ہے۔
دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم النصر کی پرفارمنس بھی خاص اچھی نہیں ہے۔ ان کی ٹیم ایک میچ مزید ڈرا کرکے سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتنے سے مزید دور ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








