اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے جمعرات کو کار ڈیلرز کو خبردار کیا ہے کہ اگر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد قیمتیں کم نہ کی گئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم کر دی گئی، کار ڈیلرز سے گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں کم نہ کی گئیں تو حکومت ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
نوید قمر نے خبردار کیا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے باوجود قیمتیں کم نہ کی گئیں تو حکومت کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے پر پابندیاں ہٹا دے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کار کمپنیوں نے حالیہ مہینوں میں دیگر عوامل کے ساتھ روپے کی قدر میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








