اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12کیس رپورٹ ہوئے اور10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار196 ٹیسٹ کیے گئے۔
12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.55فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 207ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2کے ٹیسٹ مثبت آئے آور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.97فیصد رہی۔
مزید پڑھیں:فالسہ صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانئے
اسی طرح اسلام آباد میں 195ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.51 فیصد رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








