اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی بنی گالہ کے گھرجانے کی درخواست مستردکردی، جبکہ عدالت نے عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم عمران خان کی مکمل سیکیورٹی چاہتے ہیں،عمران خان کے فیملی ممبر،ساتھی ارکان کوملنے کی اجازت ہوگی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان وہیں رہتے ہیں توملاقاتوں کی اجازت ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان10سے12بندے ساتھ رکھیں، وہ آپ کیساتھ ہی رہیں گے وہیں سوئیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کل11 بجے عدالت پیش ہوسکتے ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے آپ اہم ہیں آپ کی سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، کوئی بھی عمران خان کوگرفتارکرنے اب پولیس لائن نہیں جائیگا، عمران خان جس سے ملناچاہیں اس کی فہرست دیں گے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان جب بھی کسی کوملنا چاہیں، مل سکیں گے، ہم مختصرآرڈرجاری کریں گے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی،فوری رہا کرنے کا حکم
چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آبادکوروسٹرم پربلا لیا، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جہاں عمران خان کورکھا گیا وہاں بہت سے سیکیورٹی معاملات ہیں،عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھاگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








