پشاور: ریڈیو پاکستان پشاور پر شرپسندوں کے حملے کے بعد معطل نشریات کو پاک فوج کی مدد سے دوبارہ بحال کردیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر اکرام اللّٰہ مروت کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے منقطع نشریات بحال کردی گئی۔
منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان کی عمارت پر شرپسند عناصر نے دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کو آگ لگانے کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔
اکرام اللّٰہ مروت کے مطابق فوج نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی جلد بحالی میں مدد فراہم کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار
پاکستان آرمی نے بجلی کی فوری بحالی، صفائی کے انتظام کیلئے 100 سے زائد عملہ فراہم کیا، فوج نے ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت میں معاونت اور ٹرانسپورٹ مہیا کی۔
فوج نے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی۔ دوسری جانب پشاورریڈیو اسٹیشن پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ 20 نامزد اور سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








