پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کے مطابق یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے گرفتار کیا گیا جبکہ ڈاکٹر شيريں مزاری کو گزشتہ رات ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کيا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جمائما کا عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے پر ردعمل

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی بیٹی ایمان مزاری نے بھی کردی ہے۔

Related Posts