اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی چپ نہ رہ سکیں اور اپنا رد عمل دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابقہ اہلیہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی،فوری رہا کرنے کا حکم
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








