قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا کل 2 بجے طلب کیا گیا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے ملتوی کر کے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف جمعہ کے روز ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد واقعات اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس اب 16 مئی منگل کے روز منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں قومی سلامتی امور زیر غور آئیں گے، عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ کال کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

Related Posts