بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 سپاہی شہید، 3 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا، حملے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور، جناح ہاؤس حملے میں قائدِ اعظم کا پیانو، تلوار اور رائٹنگ ٹیبل بھی نذرِ آتش

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور پاک فوج نے دہشتگردوں کوبلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا۔

Related Posts