معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔
فلم منی بیک گارنٹی کے ہدایتکار فیصل قریشی نے فلم کے کمائے گئے بزنس کے حوالے سے خبر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے اب تک 250 ملین کا بزنس کر لیا ہے۔
عید الفطر (21 اپریل ) سے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی میں فواد خان اور وسیم اکرم نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر فلم کا بزنس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی کی سال کی نمبر 1 فلم منی بیک گارنٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شینرا اکرم ، مانی ، گوہر رشید ، مانی ، عائشہ عمر، کرن ملک ، شایان خان ، مرحوم احمد بلال ، شفاعت علی ، حنا دل پذیر ، جان ریمبو اور جاوید شیخ شامل ہیں۔
فلم منی بیک گارنٹی سیاسی اور ملکی حالات کے پس منظر میں پیش ظنز ومزاح پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی کی یہ ڈیبیو فلم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








