پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد امریکی صدر کی مشاورتی کمیٹی میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد امریکی صدر کی مشاورتی کمیٹی میں شامل
پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد امریکی صدر کی مشاورتی کمیٹی میں شامل

لاہور: امریکی صدر جوبائیڈن کی مشاورتی کمیٹی برائے آرٹس میں معروف پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد خان کو شامل کر لیا گیا۔

مشاورتی کمیٹی کے مختلف بورڈز اور کمیشنزمیں امریکا کے صدر جو بائیڈن نے نئی تقرریاں کی ہیں، جن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد خان نے بھی بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی مشاورتی کمیٹی برائے آرٹس میں شاہد احمد خان کو امریکا میں کمیونٹی لیڈر کی حیثیت سے مسلمانوں کی فلاح اور ترقی کیلئے انتھک محنت کرنے پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد احمد خان امریکی اقدار اور اصولوں کی وکالت کرتے ہیں، وہ ڈیموکریٹک سینیٹری مہم کمیٹی کے ٹرسٹی، ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن اور جان کیری کی 2004 کی صدارتی مہم کیلئے نیشنل فائنانس کے شریک چیئر مین کے طور پر بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

اُن کا بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کی صدارتی مہم کے دوران جنوبی ایشیائی اور امریکی کمیونٹی کو متحرک کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نوجوان حج کیلئے سائیکل پر سفر کرکے مدینہ پہنچ گیا

اس حوالے سے صدارتی مشاورتی کمیٹی برائے آرٹس (پی اے سی اے) کے ایک نمائندے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان کو امریکی صدر کی مشاورتی کمیٹی برائے آرٹس میں شامل کرنا فخر کی بات ہے۔

Related Posts