پاکستانی نوجوان حج کیلئے سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی نوجوان حج بیت اللہ کی نیت سے 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکا سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں:

21 سال پہلے کے مقابلے میں ترکیہ کو زیادہ خوشحال اور مضبوط بنا چکا ہوں، ایردوان

مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ثاقب رحمان کا کہنا ہے کہ مدینہ پہنچ کر دِلی اور رُوحانی سُکون میسر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

Related Posts