پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین لڑکیوں کو 3مفید مشورے دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکیوں کو محبت میں بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کرنی چاہیے۔
حاجرہ یامین کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے بہت زیادہ دیکھا ہے کہ لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت کرلیتی ہیں، نہ کسی کو اپنی بے عزتی کرنے دیں نہ ہی خود کسی کو بے عزت کریں،اگر کوئی مرد آپ کو پہلی مرتبہ بے عزت کرے تو اسے اسی وقت چھوڑدیں۔
دوسرے مشورے میں اُن کا کہنا تھا کہ دن کا ایک گھنٹہ خود کو ضرور دیں جس دوران آپ خود کو ریلیکس کرسکیں،لڑکیوں کو اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے، شادی کے بعد ساری لڑکیاں ریلیکس ہوجاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر لڑکیاں خود کو بھول جاتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
حاجرہ یامین کا تیسرے مشورے میں کہنا تھا کہ اونچے خواب نہ دیکھیں اور نہ ہی اپنے متعلق بہت زیادہ سوچیں۔
دوسری جانب اپنے پرس میں رکھنے والی 3 لازمی چیزوں کے سوال پر ہاجرہ یامین کا کہنا تھامیں ہمیشہ پرس میں کوئی بھی آلہ (حفاظت کیلئے) ضرور رکھتی ہوں، مثال کے طور پر ٹیزر گن جو کہ ہر لڑکی کو رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
وہ اس لئے کہ ہراسگی کے دوران وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں لیکن خوش قسمتی ہے کہ مجھے ابھی تک اس گن کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی، اس کے علاوہ میں پرس میں پرفیوم اور لپ بام کااستعمال کرتی ہوں۔حاجرہ یامین کے انٹرویو کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








