جمعیۃعلماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کی عدالتی سہولت کاری کا راستہ بلاک کردیا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ان مکروہ چہروں پر اقتدار تک پہنچنے کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے بعد سندھ واپس پہنچنے والے جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات علامہ سمیع الحق سواتی سمیت مختلف اضلاع کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:
اگلے مرحلے میں بڑے مارجن سے واپس آؤں گا، طیب ایردوان
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ سے جمعیت علمائے اسلام کے ہزاروں کارکنان نے ملک دشمنوں کے سرغنے عمران نیازی کے سہولت کاروں کیخلاف سپریم کورٹ پر تاریخی اجتماع میں ریکارڈ شرکت کی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال صاحب کو اپنے فیصلوں سے قوم میں پھیلی بے چینی اور اضطراب کا احساس ہوجانا چاہئے، امید کرتے ہیں اب وہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرکے خاموشی سے اس منصب کو خالی کردیں گے۔
انہوں نے کہا ہمارے کارکنان اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے شارٹ نوٹس پر ملنے والے حکم پر ملک کے طول عرض سے ایک آواز ہوکر جمع ہوئے تھے اب اگر ججز کی جانب سے عمران نیازی کو کوئی سہولت کاری دی گئی تو بھرپور تیاریوں کیساتھ سپریم کورٹ حاضری لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی حمایت میں بے سر و پا بیان بازی بند کرے، قاری عثمان
انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے ذریعے ہمیں مرعوب اور دبایا نہیں کیا جاسکتا، اب سیاہ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے، انہوں نے سپریم کورٹ احتجاجی جلسہ عام میں تاریخ ساز اور مثالی عوامی شرکت پر سندھ بھرکے کارکنان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مولانا فضل الرحمان کی کال پر اسلام آباد جلسہ عام میں تاریخی شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم پہلے بھی بیدار تھی اور آئندہ بھی بیدار رہے گی۔
ہم قوم کے جذبات مجروح کرنے والے مسخرے کی پشت پناہی کرنے والوں کو گریبانوں سے گھسیٹ کر عوامی عدالت میں پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
دریں اثناء جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہم نے پی ٹی آئی کی عدالتی سہولت کاری بلاک کردی، علامہ راشد سومرو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم نے ایک دہشت گرد، ملک دشمن کے مذموم عزائم کا پردہ چاک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








