جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دو رنگی چھوڑ کر یک رنگ ہو جائے۔ پی ٹی آئی کی محبت میں سب کچھ قربان کرنا عقلمندی نہیں۔ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف اور پی ٹی آئی کی قیادت کے حق میں بے سر و پا بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی کی مئیر شپ کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کے بیانیے کی حمایت جہاں ناقابل فہم ہے وہاں جماعت اسلامی کی پہچان پر سوالہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اگلے مرحلے میں بڑے مارجن سے واپس آؤں گا، طیب ایردوان
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ 9 مئی 2023 کو اس وقت قوم اور دنیا پر واضح ہوگیا جب عمران خان اور اسکے ٹولے کے حکم پر جی ایچ کیو پر حملہ، کور کمانڈر ہاؤس کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا کررکھ دینا، فوجی املاک، قومی تنصیبات، ائیر بیسز پر حملے اور نذر آتش کرنا، شہداء کی یادگاروں کو تباہ کرنا جیسی ملک دشمنی پر مبنی کارروائیوں کے بعد عمران خان اور اسکے ٹولے کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر جماعت اسلامی تحریک انصاف کی کس بنیاد پر حمایت کررہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود بھی اگر کوئی جماعت، ادارہ اور قوتیں عمران خان یا تحریک انصاف کی حمایت کریں تو وہ اپنے مستقبل کے بارے میں خود ہی فیصلہ کرلیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی بے سر وپا بیان بازیوں سے احتراز کرے، یہ وقت متحد ہوکر ملک اور اسلام دشمن طبقے کے خلاف یکجا ہونے کا ہے نہ کہ انکی حوصلہ افزائی کرنے کا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








