خاتون شیف نے 100 گھنٹے مسلسل کھانا پکا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نائجیریا کی ایک خاتون شیف نے مسلسل 100 گھنٹے کھانا پکا کر لگا تار ککنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خاتون شیف ھیلدا باسی نے ککنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مسلسل ایک سو گھنٹے میں کئی انواع کے کھانے تیار کیے۔ اس طرح اس نے ککنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس طرح اس نے نائجیریا کے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اگلے مرحلے میں بڑے مارجن سے واپس آؤں گا، طیب ایردوان

ھیلدا باسی کی انفرادی ککنگ ریس گذشتہ جمعرات کو شروع ہوئی تھی جو کل سوموار کی شام کو ختم ہوئی۔

صدر محمدو بخاری اور متعدد سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے باسی کو مبارکباد پیش کی۔ دوسری طرف شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور ستائیس سالہ شیف کو دیکھنے کے لیے ایونٹ سینٹر کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔

ھیلدا باسی چاول سے مختلف قسم کے مقامی اور غیر ملکی کھانے تیار کرنے میں ماہر ہے۔

بغیر کسی توقف کے کھانا پکانے کے سب سے طویل سیشن کا اس سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انڈین شیف لتا ٹنڈن کے پاس ہے۔ اس نے سنہ 2019 میں 87 گھنٹے 45 منٹ لگا تار کگنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Related Posts