سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے متعلق معاہدے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز 2 روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے نور خان ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئین کی گولڈن جوبلی، سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی نائب وزیرِ داخلہ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی نائب وزیرِ داخلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے  ملاقاتیں کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ انتظام آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچے۔ سعودی عرب، ایران، تاجکستان، آذربائیجان، سری لنکا، کینیا، بیلجیم، شام اور لبنان کے پارلیمانی وفود  بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے میڈیا آفس سے 8 روز قبل جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کا پارلیمانی وفد چیئرمین مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا۔

Related Posts