اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو بھی پہنچنا چاہئیے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے، آج سے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی کی ہے۔
حکومت کو آئل اور گیس ٹیکس کلیکشن میں 301 ارب کا خسارہ ہوا
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کسانوں کی سہولت کیلئے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد کمی ہوئی ہے، ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، اس کا فائدہ لوگوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








