کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش ہوگی
شہر میں شام تک 22 کلو میٹر گیس گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کا امکان نہیں ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہےجبکہ ژوب، زیارت، کوئٹہ، بارکھان، خضدار، قلات، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








