نظربندی کالعدم قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملیکہ بخاری اور محمد علی خان کو فوری رہا کرنیکا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:

بدعنوانی کے الزامات، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

Related Posts